7 ستمبر 2016 - 13:15
یمن اور افغانستان کو ایران کی امداد رسانی قابل قدر: ترکی

تہران میں ترکی کے سفیر نے یمن اور افغانستان کے عوام کو مدد پہنچانے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو سراہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران میں ترکی کے سفیر نے یمن اور افغانستان کے عوام کو مدد پہنچانے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو سراہا ہے۔

تہران میں ترکی کے سفیر رضا ہاکان تکین نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران ان بڑے ممالک میں سے ہے جس نے یمن کے  مظلوم عوام کو مدد پہنچانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ بالکل اسی طرح جس طرح اس نے تیس لاکھ افغان شہریوں کو اپنے ملک میں پناہ دے رکھی ہے-

ترکی کے سفیر نے شامی پناہ گزینوں کے بارے میں کہا کہ تین ملین سے زیادہ پناہ گزیں قانونی طریقے سے ترکی میں ہیں جن میں سے  دوملین سات لاکھ شامی ہیں اور تین لاکھ عراقی ہیں- تہران میں ترکی کے سفیر نے یمن کے بارے میں کہا کہ انقرہ، یمن میں خونریزی کا خاتمہ چاہتا ہے اور اس ملک میں قیام امن و استحکام کے لئے سیاسی گفتگو شروع ہونی چاہئے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲